• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی، فرحت اللّٰہ بابر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے، دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ،صدر زرداری کو بھی نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے،سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے، زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی، اسکا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا،صدر زرداری نے بھارت کو ایٹمی پروگرام ختم کرنے کا کہا تھا اسکے بعد میں خوفناک نتائج ملے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ʼ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس پریس کلب میں ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کئی بار آئیں تھیں۔مجھے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی کتابیں لکھنے کے لیئے کہا تھا۔میں نے کہا تھا کہ تب لکھوں گا جب پارٹی میں عہدے پر نہیں رہوں گا۔

اہم خبریں سے مزید