• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے پولیس کو 14 دن کی مہلت

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیسوں میں ملزم عمران خان کےپولی گرافک، پولی گرامیٹک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور آواز میچنگ ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کو 14 دن کی مہلت دیدی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 9 جون تک تفتیش کر سکتی ہے، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم عمران خان نےٹیسٹ کے لئے عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا،عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ عمران خان کو الگ کمرہ میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش کریں ،عمران خان کی طرف سے جونیئر وکیل پیش ہوا۔
اہم خبریں سے مزید