اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس کیلئے برآمدات،درآمدات اور تجارتی خسارے کےمقررحکومتی اہداف حاصل نہ ہونےکاخدشہ ہےجبکہ رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال دو ہزار پچیس چھبیس میں برآمدات،درآمدات اورتجارتی خسارے میں اضافےکا امکان ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں تخمینہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں،آئی ایم ایف کی کنٹری سٹاف رپورٹ کےمطابق آئندہ مالی سال پاکستانی برآمدات32ارب 98کروڑ10لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال برآمدات 31ارب 30کروڑ 50لاکھ ڈالرزرہنےکاتخمینہ ہےرواں مالی سال برآمدات کاحکومتی ہدف 32ارب 34کروڑ 10لاکھ ڈالرمقررہے اورگزشتہ مالی سال پاکستانی برآمدات30 ارب96کروڑ70لاکھ ڈالررہیں تھیں۔