اسلام آباد(طاہر خلیل ) 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال (پی سی سی آر) کی "آؤٹ آف اسکول چلڈرن" پر رپورٹ کا اجرا کر دیا گیا ،کنوینر پی سی سی آر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی ،آئینی ، قانونی و اخلاقی فریضہ ہےانھوں نے حقوق اطفال کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ویژن اور کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مکمل رہنمائی اور بھرپور تعاون پر اظہارِ تشکر کیاکنوینر پی سی سی آر کا شرح تعلیم میں اضافے اور اؤٹ آف سکول چلڈرن کے مسئلے کے حل کے لیے پارلیمان کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ26 ملین سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔