• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے ، جن میں 26ریسٹورنٹس اور ٹک شاپس ہیںشکر پڑیاں کے علاقے میں 9ریسٹورنٹس ، 4 کلب ، 8 ہوٹلز ، 55 حکومتی ، 10 مذہبی عمارتیں اور 3 مارکیاں ،یہ انکشاف گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے کیا ،مارگلہ ہلز پارک کے ریسٹورنٹس پر وائلڈ لائف، ای پی اے اور سی ڈی اے اجلاس کریں،چیئرپرسن کمیٹی کی ہدایت ،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ریسٹورنٹس کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ شکر پڑیاں کے علاقے میں 9 ریسٹورنٹس اور 4 کلب ، 8 ہوٹلز اور 55 حکومتی عمارتیں، 10 مذہبی عمارتیں اور 3 مارکیاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید