اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا یکطرفہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جن میں انسانی حقوق کے، معاہدے کے قانون اور روایتی قوانین شامل ہیں ۔ رضا ربانی نے سندھ طاس معاہدے کو التواء میں رکھنے کے غیر قانونی یکطرفہ بھارتی اعلان کی شدید مذمت اور کہا کہ ہندوستان کو اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے، موڑنے یا محدود کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ’’پاکستانی عوام کو بھوکا مارنے‘‘ کے بھارتی لیڈروں کے بیانات ان کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔