ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں اتفاقِ رائے کمیشن سیاسی جماعتوں کو متفق کرنے میں ناکام رہا۔ 45اجلاسوں میں 166تجاویز پیش ہوئیں ، وزیر اعظم کی مدت، صدرکے انتخاب اور آئین میں سیکولرزم پر اتفاق نہ ہو سکا۔عبوری سربراہ کی تقرری اور دورانیے پر اختلاف رہا،کمیشن عوامی رائے جاننے کیلئے 46ہزارخاندانوں کا سروے کریگا۔ بنگلہ دیش کے نیشنل کنسینسز کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک کی 38 سیاسی جماعتیں اہم آئینی معاملات پر کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکیں۔