اسلام آباد(آئی این پی )رواں سال 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام رہی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے، مہم میں 8لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہو سکی۔