اسلام آباد ( فاروق اقدس ،ساجد چوہدری ) وامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے چیئرمین کے درمیان قائمہ کمیٹی میں ہونے والی ’’ہارڈ ٹاک‘‘ کے بعد دونوں کے درمیان تلخی اور ناراضی کا ڈراپ سین ہو گیاتاہم ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیےجرگہ لے کر انہیں پشاور میں باچا خان مرکز جانا پڑا۔جہاں میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان دونوں طرف کے قریبی عزیزوں اور علاقہ معززین نے مداخلت کرتے ہوئے روایتی جرگے کے ذریعے صلح کروا دی،ذرائع کے مطابق صلح کے بعد چیئرمین پی ٹی اے نے پشاور میں واقع باچا خان مرکز کا دورہ کیا جہاں ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق ان کا جرگہ قبول کر لیا، چیئرمین پی ٹی اے کی آمد پر ایمل ولی خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔