لاہور ( خبرنگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے دینی مدارس کے بل پر دستخط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وہ جامعہ سلفیہ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور اکاؤنٹس کو بند نہیں ہونے دیں گے۔