پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخواہ میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے کام کی وسعت اور ممبر سازی مہم کے نتیجے میں افرادی قوت میں اضافے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں حلقہ جاتی نظام کی تنظیم نو کے تحت چار حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور تمام حلقہ جات کے لیے عبوری ناظمات کا تقرر ہوا۔ حلقہ خیبر پختونخوا ہزارہ کے لیے عبوری ناظمہ کے طور پر ڈاکٹر رفعت بشارت کا تقرر ہوا۔ حلقہ خیبر پختونخوا شمالی کی عبوری ناظمہ عائشہ سید، حلقہ خیبرپختونخوا وسطی کی عبوری ناظمہ حسینہ کاشف، حلقہ خیبرپختونخوا جنوبی کی عبوری ناظمہ رضیہ عزیز کو مقرر کیا گی۔ اس موقع پر مرکزی نظم بھی موجود تھا۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نو منتخب عبوری ذمہ داران سے حلف لیا۔ انہوں نے ذمہ داران کے لیے ہمت، استقامت اور صلاحیتوں میں اضافے کی دعا کی بھی کی۔