• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما کیساتھ پشین میں پیش آنیوالے واقعہ کا نوٹس لیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکر و دیگر نے بیان میں پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دہوار کے ساتھ پشین میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشین میں ایک فاتحہ پر گئے جہاں پولیس نے انہیں روکا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جو قابل افسوس عمل ہے آئی جی پولیس سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، دکی، زیارت ، لورالائی، ژوب ، موسیٰ خیل، سبی، سنجاوی، شیرانی و دیگر اضلاع کے گرفتار تمام کارکنوں کو فوری رہا اور ان پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید