کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر جام کمال خان عالیانی نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عصرانہ دیا جس میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سینیٹرمیر دوستین ڈومکی صوبائی وزراء، میر عاصم کرد گیلو، شعیب نوشیروانی، ،صوبائی مشیر نسیم الرحمن ملاخیل ‘ محمد خان لہڑی،،حاجی ولی محمد نورزئی، زرین جان مگسی ،ہادیہ نواز اوراشوک کمارنے شرکت کی اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔