• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کی املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے، رمیش اروڑہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ، کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کیلئے جہلم گئے، جہاں انہوں نے سینٹ ٹریزا ہال ویسٹ کالونی میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ 30 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ پہلی مرتبہ ہندو کمیونٹی کا تہوار منایا گیا اور اب دسمبر میں ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہاتھوں مینارٹی کارڈز کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں اقلیتی طلباء کے لیے2,000لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں تاکہ انہیں تعلیمی میدان میں مزید سہولت مل سکے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گردوارے، مندر اور چرچ سمیت اقلیتی کمیونٹی کی املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ صوبہ بھر میں تمام اقلیتی کمیونٹیز کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں اقلیتی کوٹہ پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے عزم میں ثابت قدم ہے کہ وہ اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتی رہے گی۔
لاہور سے مزید