لاہور(خبرنگار) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام6تا 10جنوری صوفی فیسٹیول ہوگا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ”صوفی فیسٹول 2025 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایوان ِ اوقاف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوفی فیسٹیول خطّے میں انتہا پسندی کے تدارک کا ذریعہ بنے گا۔چارروزہ فیسٹول میں صوفی آرٹ اینڈکرافٹ نمائشیں ، صوفی خطاطی اورورکشاپش ہونگی ۔مجلسِ درویش، رقصِ درویش، سماع، صوفی گائیکی کی خصوصی محافل، صوفی ازم اور بین المذاہب ہم آہنگی پر خصوصی پینل ڈسکشن،’’ انتہا پسندی وعدم برداشت کا تدارکِ اور صوفی ازم ‘‘کے عنوان پر مذاکرے کااہتمام کیاجائے،صوفی سکالر ز، خانقاہ نشین اور صاحبان فکر و فن اور درویش کی شرکت ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، آصف اعجاز، مفتی محمد رمضان سیالوی، حافظ محمد جاوید شوکت صاحبزادہ عرفان قریشی، صاحبزادہ بدر الزماں قادری، شیخ محمد جمیل، مشتاق احمد، رمضان بلوچ، زاہد اقبال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ خانقاہیں صوفی ثقافت کا مرکز اور مسلم تہذیب کی مسکن تھیں۔ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، انتہاپسندی اور دہشت گردی کا تدارک اور خانقاہی نظام کا احیاء، فیسٹول کے بنیادی مقاصد کا اہم ترین حصہ ہے۔