لاہور(خصوصی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسالی دروازے اور اس کے قریب تاریخی عمارات کا ایک گائیڈڈ ٹور منعقد کیا گیا۔ اس ٹور میں بیٹھک استاد دامن، بگی بازار، لاہنگا منڈی، پاکستان ٹاکیز، عزیز تھیٹر، حویلی بارود خانہ، حجرہ شاہ حسین، سر گنگا رام کا گھر، نور جہاں کا گھر اور اداکارہ زمرد ہاؤس جیسی تاریخی عمارتوں کا دورہ شامل تھا۔ اس کے علاؤہ سیاح رنگیلا رکشہ کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ سیاح صبح 10 بجے فوڈ اسٹریٹ کے قریب فورٹ روڈ پر جمع ہوئے اور ٹیکسالی دروازے سے داخل ہوتے ہوئے دیگر تاریخی عمارات کا دورہ کیا۔