• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی رکشہ یونین کے زیرانتظام شاہدرہ میٹروسٹیشن یونٹ کاافتتاح

لاہور(خبرنگار ) ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام شاہدرہ میٹرو سٹیشن یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، رانا شمشاد، عرفان گجر، محمد موسیٰ، رانا اکرم سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ سے لیکر گجومتہ تک ہر اہم چوک میں ڈرائیور زکے لیے یونٹ بنائیں گے۔ ڈرائیورز کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کررہے ہیں۔ جہاں سے ہمارے اور مختلف میڈیکل سنٹرز سے اپنی فیملی کا سستا علاج کروا سکے گا۔ ڈرائیورز کے نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے آئی ٹی سنٹر اور سلائی اسکولز سنٹر بنا رہے ہیں۔ اپنے ڈرائیورز کے بچوں کو معاشرے میں پیچھے نہیں رہنے دینگے۔صدر ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد نے کہا کہ ملی رکشہ یونین ڈرائیور کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ اپنے ڈرائیورز کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ رانا اکرم کو اپنے تمام یونٹ کے ہمراہ ملی رکشہ یونین میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹریفک پولیس سے مزاکرات جاری ہیں جلد نیا لائحہ عمل پیش کرینگے۔
لاہور سے مزید