لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 25 رکنی وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پروگرام اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی کی سربراہی میں ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے فائر اینڈ ہیزمٹ ایمرجنسیز، میڈیکل اور ٹراما ایمرجنسیز، گری ہوئی عمارت سے زندگی کی تلاش اور بچاو، پانی کے باعث ہونے والی ایمرجنسی سے بچاو اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے انتظام کے لیے جاری خصوصی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔وفد کو پنجاب کے تمام اضلاع میں سروس کے یکساں معیار کو یقینی بنانے کے لیے پراونشل مانیٹرنگ سیل بارے میں بریفنگ دی گئی ، ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کے پبلک سیکٹر میں اس طرح کے موثر جامع ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو دیکھنا اعزاز کی بات ہے۔