لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی ادارہ زبان و ادبیات اردو کے پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامر نے ایران میں ایشیائی ممالک میں اقتصادی تعاون اور ترقی کے معاہدے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔یہ اجلاس ایرانی وزارت خارجہ کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز تہران میں منعقدہوا ۔اس ادارے کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری،ٹرانسپورٹ،ٹیلی کمیونی کیشن،توانائی، معدنیات،ماحولیات،زراعت، صنعت، سیاحت، ہیومن ریسورس اور پائیدارترقی کے منصوبوں پر کام کرناہے۔