کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ کے سب سے بڑے محب وطن کردار کے اعتراف کیلئے فاکس ایوارڈز کی ایک تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے قریبی ہمسایہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو کے رہنماؤں کی توہین کی۔51 واں کا نعرہ رواں ہفتے نیویارک میں منعقد ہونے والی فاکس نیشن کی پیٹریاٹ آف دی ایئر کی تقریب میں سامنے آیا۔ٹرمپ کو نیٹ ورک کے اسٹار میزبانوں میں شامل شان ہینٹی نے ٹاپ ایوارڈ دیا تھا۔منتخب صدر نے ایک سامع کے نعرے پرواضح خوشی کا اظہار کیا، جس میں کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست کے طور پر طنز کیا گیا۔اس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے مار-اے-لاگو کی رہائشگاہ کے دورے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، جہاں جسٹن ٹروڈو نے مبینہ طور پر نومنتخب صدر کو بتایا تھا کہ ٹیرف کے خطرے پر عمل درآمد ملک کی معیشت کو تباہ کر دے گا۔