• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا، صدر کے مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی

سیئول (اے ایف پی ) جنوبی کوریا کے صدر یون مسک یول  پارلیمنٹ میں مواخذ ے کے ووٹ سے بچ گئے ۔  رائے عامہ جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ قوم کی اکثریت  ہی ان کی صدارت سے علیحدگی چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو تحریک مواخذ ہ منظور کرنے کے لئے مزید 8ووٹ درکا تھے ۔ لیکن صدر لیون کی پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی )کے تین ارکان نے رائے شماری کا بائیکاٹ کیا۔ جس کی وجہ سے مواخذ ے کی تحریک ناکام ہوگئی ۔ یہ اس کے باوجود ہوا کہ پی پی پی کے رہنما ہان ڈونگ بونیک مارشل لا اعلان کی شب گرفتاری کی فہرست پر تھے ۔ انہوں نے کہا تھا صدر کی گرفتاری یقینی  ہے ۔  صدر لیون 1960ء کے وحی انقلاب سے چند ماہ قبل سیئول میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ جلد ہی انسداد بد عنوانی کے لئے ہر دلعزیز پبلک پراسیکیوٹر بن گئے تھے ۔ انہوں نے کوریا کی پہلی خاتون صدر پارک جیون ہائی کے دور میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ جنہیں 2016ء میں اختیار ات کے ناجائز استعمال پر مواخذ کے بعد بھیج دیا گیا۔
دنیا بھر سے سے مزید