واشنگٹن (اےایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات میں ان سے ایران کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر نے دھمکی دیتےہوئے کہا ہےکہ ایران کےساتھ معاہدہ ہوگا یا کوئی سخت قدم اٹھانا پڑیگا۔تفصیلات مطابق اسرائیلی وزیراعظمبنجمن نیتن یاہو نےبدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ان کے اس ہنگامی دورے کامقصدایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں واشنگٹن کو سخت گیر موقف اختیار کرنے پر قائل کرنا تھا۔ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تہران پر دباؤ بڑھانے کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا بحری بیڑا (Armada) بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔