• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی نے برطانیہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، زاہد احمد جتوئی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) قونصل جنرل زاہد احمد خان جتوئی سے سکائی فلائی کنکشن کے جی ایم الحاج مظہر بٹ اور مینجرالحاج چوہدری عمر نے بریڈفورڈ قونصلیٹ میں ان سے ملاقات کی اور قونصلیٹ آف بریڈفورڈ کی عوامی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرقونصل جنرل زاہد احمد جتوئی نے کاروباری اور سماجی شخصیات الحاج مظہر بٹ اور الحاج چوہدری عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نے جہاں برطانیہ کےمختلف شعبوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا وہیں پاکستان کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا وہ قدرتی آفات کی صورت میں ہو یا معاشی مشکلات کی صورت میں،اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ اپنی کمیونٹی کو بہتر سے بہتر سروس مہیا کریں ۔قبل ازیں الحاج مظہر بٹ اورالحاج چوہدری عمر نے کہا کہبلا شبہ پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم ادارہ ہے جو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کااپنے وطنپاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنےاور بہتر بنانے میں ایک پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔قونصلیٹ کمیونٹی کی مختلف سفارتی، قانونی، اور انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ان رہنماؤں نے قونصل جنرل زاہد احمد خان جتوئی کو عمرہ کے لیے روانگی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

یورپ سے سے مزید