برطانوی شاہ چارلس نے لارڈ رمی رینجر کو عطا کردہ سی بی ای کا اعزاز منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
لندن گزٹ میں لارڈ رمی رینجر کا اعزاز منسوخی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
لارڈ رمی رینجر نے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ کی تھی۔
امریکی اور بھارتی سفارت کار ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کرانے کے لیے کوشاں ہوگئے۔
برطانیہ کے علاقے ساوتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کے کیس میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 3 لڑکیوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے بائیڈن کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے 2 افغان طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست کر دی۔
طالب علم کی جانب سے چھلانگ لگانے کی کوشش کے دوران اس کے ساتھی اسے پکڑنے کیلئے دوڑے مگر وہ ان کے پہنچنے سے پہلے ہی چھلانگ لگا چکا تھا۔
معروف کشمیری رہنما چوہدری خلیل احمد موتلا جویلی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ہمیں یوکرین کی جنگ میں امریکا کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی شادی کی تصویر شیئر کر دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی آئندہ اتوار کو سعودی عرب کا دورہ کریں گی۔
بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے ابال دیے۔
ترکیے میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے سیاحتی مقام بولو کا دورہ کیا ہے۔