لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے تحت پیر کو یوم شہدا منایا جائے گا، اس موقع پرجناح گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگار شہدا پرفاتحہ خوانی کی جائے گی اوریاسین آباد کے شہداقبرستان میں تحریک کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی،جبکہ ملک اور سندھ کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں فاتحہ خوانی اور قر آن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔