کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے باہر نابینا افراد کے احتجاج کے تناظر میں سیکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز حکومت سندھ طحہ فاروقی نے محکمہ کا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو محکمہ کے افسران کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ سے معذور افراد کے دیگر نمائندہ اداروں سے بھی ملازمتوں کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان کے مطالبات کو بھی ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے قانون کے مطابق غور کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو دوسری بار آگاہ کیا گیا کہ قانونی تقاضوں اور معزز عدالت کی ہدایت کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کی نوکریاں متعلقہ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے فراہم کی جانی ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کو جمع کروائیں ۔