کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے خرم ظفر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرذمہ داری سنبھال لی ہے خرم ظفر کاپاکستان، یورپ اور امریکہ میں کاروبار، ٹیکنالوجی اور کیپٹل مارکیٹ لیڈشپ کا مضبوط پس منظرہےپاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں شمولیت سے پہلے وہ ایک پاکستانی وینچر کیپٹل فنڈ کی سربراہی کررہے تھے،انہوں نے لمزسینٹر فار انٹرپنیورشپ کی بنیاد رکھی اور کارانداز پاکستان کے بورڈ اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات انجام دیں۔خرم ظفر اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں لاہور اسٹاک ایکسچینج میں چیف انفارمیشن آفیسر اور امریکہ میں میرل لنچ، ویزا اور بینک آف امریکہ میں کنسلٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج پاکستان کا پہلا اور واحد لائسنس ہولڈرملٹی کموڈیٹی فیوچر ایکسچینج ہے جسےپاکستان مرکنٹائل ایکسچینج فیوچر مارکیٹ ایکٹ 2016کے تحت سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتاہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج 4کیٹگریز میں ٹریڈنگ کیلئے فیوچر معاہدے پیش کرتی ہے۔ جن میں دھاتیں (سونا، چاندی ، تانبا وغیرہ)، زراعت(کپاس، مکئی، گندم وغیرہ) فنانس (کرنسی وغیرہ) اور توانائی (قدرتی گیس،برینٹ آئل، خام تیل وغیرہ)شامل ہیں۔