کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے تیسرے روز تھیڑ، ریڈیو، ٹی وی اور فلم کہانی کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں افتخار عارف ،منور سعید ،خوش بخت شجاعت اختر وقار عظیم، اور امجد شاہ نے گفتگو کی ، نظامت کے فرائض ہما میر نے انجام دیئے، اختر وقار عظیم نے کہا کہ شہر میں ادیب بہت ہیں ریڈیو پاکستان کو دانشورں کا گڑھ کہا جاتا تھا۔ خوش بخت شجاعت کا پہلا ڈرامہ فیروزاں تھا جس میں نئے شاعروں کو متعارف کرایا جاتا تھا، پروین شاکر بھی وہیں سے متعارف ہوئیں پہلے،خوش گفتار لوگ تھے باتوں سے کام کرالیتے تھے، خوش بخت شجاعت نے کہا کہ ریڈیو ایک درخشاں ادارہ تھا ،ریڈیو میں طلبا، خواتین کے الگ ڈرامے ہوتے تھے ، افتخار عارف ، عبیداللہ علیم سے بہت کچھ سیکھا، ریڈیو ٹی وی کا کلچر ادبی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ، منور سعید نے بھی اپنے خیا لات کا اظہار کیا۔