• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے، واپس لی جائے، ایمنسٹی

اسلام آباد ( جنگ نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے، جو قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کو جڑ سے ہلا سکتی ہے لہذا اسے فی الفور واپس لیاجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی مجوزہ فیڈرل آئینی عدالت دراصل ایک ایسا ڈھانچہ بنتی جا رہی ہے جس کے ذریعے عدالتوں کو کمزور، تابع اور کنٹرولڈ بنایاجارہا ہے۔ اصل ہدف طاقتور اور بااثر عہدے داروں خصوصاً صدر اور عسکری قیادت کو احتساب سے بچانا محسوس ہوتا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس ترمیم کے نتیجے میں ججوں کے عہدوں کی سیکیورٹی کمزور ہو گی، انہیں آزاد فیصلے کرنے کے بجائے دباؤ کے تحت چلنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید