• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم کا افتتاح اور ماہی دوست ایپ کی لانچنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم کا افتتاح اور ماہی دوست ایپ کی سافٹ لانچنگ تعارفی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ماہی دوست ایپ، ماہی گیری میں ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنائے گی،اس سے غیر قانونی اور غیر رپورٹ شدہ ماہی گیری کے خلاف موثرنگرانی ممکن ہوگی، تقریب میں چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد، ڈی جی میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ منصور علی وسان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرین فشریز شفاعت حسین نے ایپ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ یورپ نے ایسی سی فوڈ پر پابندی لگائی ہے جوعالمی قوانین کی خلاف ورزی سے حاصل ہو، ماہی دوست ایپ پر مچھلیوں کی تعداد، مچھلیوں کی نسل اور کشتیوں سمیت تمام اہم ڈیٹا موجود ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ فشرمین اپنا، کشتی کی رجسٹریشن اور ڈیٹا کا اندراج ایپ پرکریگا، جی پی ایس کے ذریعے مچھلی پکڑنے کے مقام کا تعین با آسانی ہوسکے گا، کس جال سے مچھلی اور کتنی تعداد میں مچھلی پکڑی ہے سب معلومات ایپ پرموجود ہوگی، یہ ایپ یورپ اور امریکہ کی کمپلائیس میں مددگارثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں منصوبے سی فوڈ برآمدات میں اہم کردار ادا کریں گے، ماہی دوست ایپ ماہی گیری میں ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید