کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں ڈولفنز نے 8 وکٹ پر 160رنز بنائے۔ پینتھرز نے دو وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ ڈولفنز محمد ہریرہ 37، محمد سلیمان 34 ،غازی غوری 27اور شایان شیخ کے 20رنز کی بدولت ڈولفنز160تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ عماد بٹ نے 3وکٹ لیے ۔ پینتھرز کے اوپنر شرجیل خان کے 14رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ عمرصدیق نے 4چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 78 رنز اسکور کیے ۔ حیدرعلی نے46رنز بنائے ۔ مبصر خان 16رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔