• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفارمر کی چوری قابل مذمت ،کیسکو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ،ہدہ کونسل

کوئٹہ (پ ر)ہدہ کونسل کی جانب سے شیخ عمر روڈ ہدہ قبرستان کے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر کی مذمت کی گئی ہے۔ کونسل کے مطابق، یہ واقعہ کیسکو عملے کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے، کیونکہ بارہا علاقے میں لائن پر بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن متعلقہ حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔ہدہ کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کیسکو عملہ بروقت اقدامات کرتا اور علاقے کے مسائل پر توجہ دی جاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ بجلی کی عدم فراہمی اور ٹرانسفارمر کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کیسکو عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں، اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ، سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید