اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام "ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی" کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا ،مقابلے کا مقصد طلبہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ،اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آ ئی جی لا ءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آ ئی جی اسلام سیدعلی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شرکت کی ،اس موقع پراسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،طلبہ نے تقاریر کے ذریعے شرکاءمیں روڈ سیفٹی جس میں ون ویلنگ کے نقصانات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے فوائد، تیزرفتاری وموبائل فون کے نقصانات ودیگر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کیا۔