• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی میجر محمد حسیب شہید گھر تعزیت کی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میجر محمد حسیب شہید کے گھر گئے اور تعزیت کی۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میجر محمد حسیب دفاع وطن کا فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔شہداء ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہیدوں نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ملک آج شہداء کی قربانیوں کی بدولت قائم ہے۔شہداء کے والدین اور عزیزوں کا ملک و قوم کے لیے جذبہ حب الوطنی قابل تعریف اور بے مثال ہے۔ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم چین کی نیند سو رہے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید