• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سیدسبط الحیدر بخاری معروف سبطی شاہ،مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان،راجہ شکیل عباسی،افتخار شہزادہ نے کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کرسمس کی آمد پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد کرسمس یسوع مسیح کی یوم پیدائیش کا دن ہے جو پوری دنیا میں 25 دسمبر کو جوش وجزبے کے ساتھ منایا جاتاہے دسمبر آتے ہی مسیحی برادری میں خوشی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے کرسمس کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں گلی،محلوں،گرجا گھروں کو دلہن کی طرح سجایا جاتاہے ہر طرف پر روشنیاں ہی روشنیاں لائیٹس خوبصورتی ہی نظر آتی ہے چرنیاں بنائی جاتی ہیں کرسمس ٹری اور کیک کی ڈکوریشن شروع ہوجاتی ہیں شپنگ مال سج جاتے ہیں اس موقع پر ان رہنماؤں سبط الحیدر بخاری،ضعلی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،سٹی صدر افتخار شہزادہ،مسیحی رہنما راشد چوہان نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری محب وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں ملک اور قوم کے لے جانیں بھی حاضر ہیں کرسمس کے موقع پر ستے بازار لگائے جائے کرسمس پر مسیحی برادری کو سپشل عید اعزازیہ دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید