• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد ‘سیاحتی مقامات پر ہلکی برف باری ،سردی میں اضافہ

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق چھانگا گلی ، خیرا گلی ، نتھیا گلی ، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ سب سے زیادہ برف باری چھانگا گلی میں ہوئی ۔برف باری کے بعد ایبٹ آباد اور گردو نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے جس کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ جی ڈی اے کی ہیوی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے ۔
پشاور سے مزید