• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کوکوئی تحفظ نہیں،سنی تحریک

لاہور(خبرنگار ) سربراہ پا کستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ مذہبی جنونیت کے سبب بھارت دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی ٰکھوچکاہے،بھارت میں مساجد و مزارات کو تشدپسندہندوتوا نظریہ سے شدید خطرات لاحق ہیں،بھارت میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں ہے ،مودی سرکار نے جنونی ہندؤں کو دہشتگردی کرنے اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں ہے،جنونی ہندو مسجد ومزارات کو نشانہ بناکر اقلیتوں کے حقوق غصب کررہے ہیں۔بھارت جنونی ودہشتگردانہ مکروہ چہرئے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر ے۔
لاہور سے مزید