• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔

کراچی میں انسدادِ بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 اور 3 بلین ڈالرز کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اونچائی پر جانے کے بجائے نیچے کی طرف آ رہا، معشیت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا، جب سے نیب کراچی میں جاوید اکبر ریاض آئے ہیں تو ہرطرف سے اچھی باتیں سننے کو ملیں، ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ 17 سال سے آرٹس کونسل کو احمد شاہ چلا رہے ہیں، لیکن نیب ان کی طرف نہیں گئی، مطلب آرٹس کونسل اچھی چل رہی ہے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ آج افغانستان پاکستان سے لڑنے کے لیے کھڑا ہے، ہم نے کھڑا ہونا اور چلنا سکھایا آج وہی افغانستان آنکھیں دکھا رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید