پیرس (رضا چوہدری) فرانس کی سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ جو پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں،نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں ایمپاورمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری فلاحی منصوبوں صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے مختلف پروگرام پر بریفنگ ۜدی۔سیدہ آمنہ بتول جو خود بھی فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتی ہیں اور اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے ممتاز شناخت رکھتی ہیں نے ناصر عباس کےفلاحی کاموں کو سراہا۔ملاقات میں مسلم ہینڈز پراجیکٹ کے مینجر ریحان طاہر اور کاروباری و سماجی شخصیت بانی ممبر اوورسیز ہسپتال محمد سرفراز بھٹی بھی موجود تھے، جنہوں نے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔