• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، جنوبی افریقا کا وائٹ واش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کو 109 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں دو صفر سے جیت کر وائٹ واش کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگز میں کوشل مینڈس 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا 50 کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔جنوبی افریقا کیشو مہاراج نے 5 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹ حاصل کیے۔ڈین پیٹرسن نے پہلی اننگز میں71رنز دے کر پانچ اور دوسری اننگز میں33رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سیریز میں 327رنز بنانے والےٹمبا بووما کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ منگل کو سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں238رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لوئر آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے آخری پانچ وکٹ62 رنز پر گر گئے۔

اسپورٹس سے مزید