پشاور(وقائع نگار) بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج کا اعلان۔ پورے ملک میں ناکام بلدیاتی نظام خیبرپختونخوا کا ہے۔ جسے جان بوجھ پی ٹی آئی حکومت نے ناکام بنایا ہے۔تین سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اختیارت اور فنڈز نہ دینا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں سے بار بار مزاکرت اور احتجاج کے باجود عمران خان کے سپاہی اپنے قول و فعل کو پورا کرنے میں ناکام ہے ان خیالات کا اظہار بلدیاتی نمائندے تیمورکمال نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مخصوص تحصیلوں کو فنڈز جاری کرنا صوبائی حکومت کی بلدیاتی نظام کے ساتھ مذاق ہیں۔ صوبائی حکومت کیطرف سے پی ایف سی مد جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈ صرف پاکستان تحریک انصاف کے مئیرز و تحصیل چئیرمئینز کو فراہمی و مقامی حکومتوں کے مسائل میں عدم دلچسپی کے حوالے سے پورے صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی سلسلہ شروع کرینگے۔تیمور کمال نے کہا کہ صوبے کے مخصوص تحصیلوں کے علاوہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تحصیلوں بالخصوص صو بے کے 4212 ویلیج نیبر کونسلز کو ترقیاتی فنڈ میں نظر انداز کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔