کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کے علاوہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا، ہر قسم کی قانونی جنگ لڑ کر دیکھ لی، پرامن احتجاج کے بھی تمام ذرائع استعمال کرلئے مگر پی ٹی آئی اور ملک کے عوام کو حق نہیں ملا لہذا اب سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور ہمیشہ کی طرح عوام ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جتنا ظلم تحریک انصاف کے ساتھ ہوا ہے دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، قوم نے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے اور اس کیلئے وہ ہر قسم کی قربانی کیلئے مکمل تیار ہے ۔