• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانیوالے59سب انسپکٹرز کورینک لگانے کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹرسے)سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 59 افسر وں کو رینک لگانے کی تقریب سی پی اوآفس میں ہوئی ، ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 2 سال کے دوران 26 ہزار سے زائد محکمانہ پروموشن دی جا چکی ہیں، آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور سیف سٹیز اتھارٹی میں جلد ایس پی عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی ۔ راولپنڈی ریجن کے مجموعی طور پر 122 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں موٹر وے، سپیشل برانچ، ٹریفک، پی ایچ پی اور پولیس کالج سہالہ کے افسران شامل ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے انسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11لاکھ روپے جاری کر دیئے۔
لاہور سے مزید