• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کےبغیرترقی کاحصول ممکن نہیں،راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے علم کادامن تھا ، اس نے دنیا پر راج کیا، تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، کتابوں کی محبت بلندیوں پر پہنچاتی ہے، انسانی زندگی کی تمام کامیابیوں کا راز تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے، حصول علم کاسفرکبھی ختم نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ایڈمن آفیسر جامعہ نعیمیہ فاروق امیر کو ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایڈمن آفیسر فاروق امیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید