لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور کی زیرِ صدارت تنظیمی و مشاورتی اجلاس ہوا۔ صوبہ پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سردار اجمل چانڈیہ، خالد نیک، چوہدری حمید الحسن،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، انس محصی،محمد عبداللہ، رانا اشفاق، عرفان مہیس، احسن تارر، میاں حبیب الرحمٰن، راشد علی سندھو، اعجاز نصر سمیت پنجاب کے زونل اور ضلعی سیکرٹریز سمیت تمام شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پورے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کرنے جارہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ گراس روٹ لیول پر موجود ہے۔ بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو مرکزی مسلم لیگ بڑا سرپرائز دیگی ۔