لاہور (جنرل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا خصوصی معائنہ کیا ، ٹریک کی الائنمنٹ، فٹنس، بیلنس، گیج سمیت کروز (curves) کا بھی پیرامیٹرز کے مطابق معائنہ کیا گیا۔ دوران انسپیکشن مختلف ریلوے سٹیشنوں پر ڈی ایس لاہور نے کمیونیکیشن سسٹم پر خود بات کرکے سٹیشنوں کے درمیان رابطہ چیک کیا۔