• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی کثرت رائے سے منظوری دیتے ہوئے تمام اراکین کی رائے کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 65سے بڑھا کر 80کی جاسکتی ہیں سینیٹر ضمیرگھمرو،اضافہ قومی اسمبلی میں بھی ہونا چاہئے۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت ہوا،ذیلی کمیٹی نے یکم جنوری 2024 کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم سے متعلق سینیٹر منظور احمد اور سینیٹر دانش کمار کی جانب سے پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل 2024 کی تجاویز کا جائزہ لیا۔ بل کے محرک سینیٹر دانش کمار نے اس بات پر زور دیا بلوچستان میں نشستوں کی تعداد میں اضافے سے صوبے کے عوام کی بہتر طرز حکمرانی اور جائز نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید