• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کیساتھ حکومت کی طرف سے وعدہ خلافی ہو رہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ بل سے متعلق حکومت کے موقف میں وزن ہے یا مولانا فضل الرحمٰن کے اور حکومت کھل کر سامنے کیوں نہیں آرہی ہے؟جواب میں تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ میرے خیال میں مولانا کے ساتھ حکومت کی طرف سے وعدہ خلافی ہو رہی ہے اور اس پر وہ کیسا ردِ عمل دیں گے یہ وقت بتائے گا، مولانا اور حکومت کوئی نہ کوئی حل نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے،فخر درانی نے مزید کہا کہ مولانا کے ساتھ حکومت نے جو بھی طے کیا تھا حکومت کو پہلے اس کے نتائج کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا،تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست ہر موقع پر مذہبی حقوق کواپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید