• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر)چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔سیتل ماڑی پولیس کو محمد زبیر نے بتایا کہ این ایل سی بائی پاس سے میرے گودام میں نامعلوم چوروں نے نقب زنی لگاکر گودام سے سولر انورٹرز،سولر بیٹریاں ،کاپر کیبلز اور لوڈر رکشہ مالیت45لاکھ چوری کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا سٹی شجاع آباد پولیس کو خان پور قاضیاں سے سلطان نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے نقدی دولاکھ روپے سمیت دوبکریاں چور ی کرکے لے گئے - پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 27مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد عالم سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مشتاق احمد سے مسلح ملزمان نقدی و موبائل چھین کر فرار،تھانہ کوتوالی اور صدر کے علاقوں سے موٹرسائیکل سوار ملزمان ذیشان اور راشد سے موبائلزفونز چھین کر لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقے تنویر سے چار مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی ،طلائی زیورات مالیت17لاکھ20ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ، جبکہ خالد ، رمضان ، عبدالغفار ،محمد آصف،محمد صادق م،شاہ نواز ، امام بخش ، حکمت یار ،عقیل ، محمد سلیم ، محمد شکیل ، غلام شبیر ، محمد الیاس ، عبدالحمید ، ایاز فیصل ، رانا منیب ، فصیح الرحمن ،نثار احمد ، انعام الرحمان اور ثنا یوسف کے نقدی ،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید