راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 12 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں، 4 موٹر سائیکل, 2 موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ۔ 4 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ سنگ جانی کے علاقےسے موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پرجبکہ تھانہ نون اور کھنہ کے علاقے میں موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں 4 نامعلوم ملزمانمحمد عمیر سے موٹرسائیکل اور ساڑھے 17ہزارروپے ،اس کےدوست اکرام اللہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں2 موٹرسائیکل سوارناصر محمود سے موبائل ، 20ہزار روپے اوراس کے دوست فیاض سے 8 ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مجسٹریٹ کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار شیخ عبدالقادر کی اہلیہ کے ہاتھ سے دو سونے کے کڑے وزنی 6تولہ اور بیگ جس میں موبائل اور 20ہزار روپے تھے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں2موٹرسائیکل سوار نوید احمد سے 2ہزار روپے اورموبائل، 2موٹرسائیکل سوار رجب علی اور اس کےدوست سعد زبیر سے 3موبائل ، 20ہزارروپے گھڑی اور انگوٹھی، اعوان ٹاؤن میں2 نامعلوم ملزمان محمد عثمان سے 26 ہزار روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں3موٹرسائیکل سوار محمد منیر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ڈھوک کالاخان میں سمیع اللہ کے گھر سے موبائل اور طلائی زیورات، ،ڈھیری حسن آباد میں وقاص نکولاس کے گھر کی کنڈی توڑ کر لیپ ٹاپ ، 30 ہزارروپے اور سونا مالیتی 10لاکھ روپے ،گلشن کالونی میں ڈاکٹر ذیشان نواز کے گھر کے لاک توڑکر ایل سی ڈی ،ڈیڑھ لاکھ روپے، استریاں اور سونامالیتی14لاکھ50ہزارروپے ،گلشن آباد میں محمد عمر ڈار کے گھرسے طلائی اور نقرئی زیورات مالیتی 11لاکھ روپے اور7 گھڑیاں،چکری میں شہزاد انور کے 2دنبے چوری کرلئے گئے ۔